امریکی خاتون نے سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو جوتا دے مارا

شکر ہے کہ جوتا مارنے والی خاتون نے بچپن میں سافٹ بال نہیں کھیلی ورنہ جوتا سیدھا مجھے لگتا، ہیلری کلنٹن


ویب ڈیسک April 11, 2014
صدر جارج ڈبلیو بش کو 2008 میں عراق میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے جوتا مارا تھا۔ فوٹو؛ اے ایف پی

RAWALPINDI: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر تو ان کی متنازعہ پالیسیوں کی وجہ سے جوتوں کے حملے کئے جا چکے ہیں لیکن اس بار ایک خاتون نے سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو جوتا دے مارا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق ہیلری کلنٹن امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں کہ ایک خاتون نے ان پر جوتے سے حملہ کر دیا تاہم خوش قسمتی سے ہیلری کلنٹن حملہ میں محفوظ رہیں۔ ہیلری کلنٹن کا واقعہ کو خوبصورتی سے گول مول کر تے ہوئے کہنا تھا کہ شکر ہے کہ جوتا اچھالنے والی خاتون نے بچپن میں ان کی طرح سافٹ بال نہیں کھیلی ورنہ جوتا سیدھا ان کو لگتا۔ دوسری جانب موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو 2008 میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے جوتا مارا تھا لیکن وہ بھی خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں