سات ماہ میں 13 کھرب 47 ارب کی اشیائے خورونوش درآمد

روپے میں درآمدات کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 40فیصد تک بڑھ گیا


Numainda Express February 19, 2023
روپے میں درآمدات کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 40فیصد تک بڑھ گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی اشیائے خورونوش درآمد کی ہیں۔

پاکستان نے رواں مالی سال2022-23 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران مجموعی طور پر13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی کھانے پینے کی اشیا ء درآمد کی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.29فیصد زیادہ ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق اشیا کی درآمدات پر 6 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوگئی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 6.29فیصد زیادہ ہے، کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات کا حجم اگر پاکستانی روپے میں دیکھا جائے تو گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ 40 فیصد بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ برس جولائی تا جنوری پاکستان نے 958 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کی تھیں جب کہ رواں برس اسی دورانیے کا حجم 1347 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں