پشاور اسلامیہ کالج میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر کے قتل کا مقدمہ درج
اسلامیہ کالج کے چوکیدار نے زبانی تکرار پر بھائی کو قتل کیا، مقدمہ درج
اسلامیہ کالج اسکول میں چوکیدار نے فائرنگ کر کے پروفیسر بشیر کو قتل کر دیا، جس کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پروفیسر بشیر احمد اسلامیہ کالج میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے تھے، فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہوگیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چوکیدار اور پروفیسر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی نتیجے میں پروفیسر قتل ہوگئے جب کہ چوکی دار بچ گیا، جائے وقوع سے 5 دد کلاشنکوف کے 5 کارتوس کے خول برآمد ہوئے ہیں، لاش کو اسپتال منتقل کرکے چوکی دار کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
بعد ازاں اسلامیہ کالج شعبہ انگریزی کے لیکچرر کے قتل کا مقدمہ درج مقتول کے بھائی کی مدعیت میں چوکیدار شیر محمد کے خلاف یونیورسٹی کیمپس میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اسلامیہ کالج کے چوکیدار نے چند روز قبل زبانی تکرار پر آج میرے بھائی کو قتل کیا۔