بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپیہ 17 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرادی گئی
کراچی کے سوا ملک کے تمام صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 17 پیسے اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی۔
سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔
سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔