لاہور پولیس اہلکار کی ساتھی کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی ملزمان گرفتار

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزمان قدیر حسین اور افتخار کیخلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا

فوٹو : ایکسپریس نیوز

ہربنس پورہ کے علاقے میں پولیس اہلکار نے ساتھی افتخار کے ساتھ مل کر خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم قدیر حسین اور افتخار کو گرفتار کر لیا۔


متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزمان قدیر حسین اور افتخار کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے گا۔
Load Next Story