پی ایس ایل 8 ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

ملتان سلطانز کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 117 پر ہی ڈھیر ہوگئی


ویب ڈیسک February 19, 2023
فوٹو پاکستان سپر لیگ ٹویٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، پال اسٹرلنگ 5، حسن نواز 21، کولن منرو 31 جبکہ کپتان شاداب خان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد رسی وین ڈر ڈوسن نے تھوڑی مزاحمت کی کوشش کی مگر دوسرے اینڈ پر وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 191 رنز ہدف کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ اسلام آباد کی طرف سے وان ڈر ڈوسن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ملتان کی طرف سے عباس آفریدی نے چار، محمد الیاس، احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔




قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود جلد وکٹ گنوا بیٹھے تھے تاہم کپتان محمد رضوان اور رائلی روسو نے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ملر 52 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے، دیگر کھلاڑیوں میں پولارڈ 32 جبکہ خوشدل شاہ 3 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن، فہیم اشرف، شاداب خان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈرز مقابلے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل 3 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |