حکام کو ملنے والے سگنلز لاپتا ملائیشین طیارے کے ہی ہیں آسٹریلوی وزیر اعظم

یہ سگنلز ایسے نہیں جن کی مدد سے جہاز کے ملبے تک رسائی ممکن ہوسکے، ٹونی ایبٹ


ویب ڈیسک April 11, 2014
اب طیارے کی تلاش کا دائرہ سمٹ گیا ہے اور عنقریب ہمارے لئے یہ جاننا ممکن ہوگا کہ طیارے کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا، آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ حکام اس بارے میں بہت پراعتماد ہیں کہ بحر ہند میں ملنے والے سگنلز ملائیشیا کے لاپتا مسافر طیارے کے بلیک باکس سے ہی آرہے ہیں۔

چین میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹونی ایبٹ نے کہا کہ لاپتا طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیمیں بہت پراعتماد ہیں کہ انہیں ملنے والے سگنلز لاپتا طیارے کے بلیک باکس سے ہی آرہے ہیں، ہم تلاش کے لئے مقرر کئے گئے سمندری علاقے کی گہرائی میں ان سگنلز کے قریب تر ہیں اور بلیک باکس کا سراغ لگانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب طیارے کی تلاش کا دائرہ سمٹ گیا ہے کیونکہ اب تک ہمیں کئی سراغ مل چکے ہیں اور عنقریب ہمارے لئے یہ جاننا ممکن ہوگا کہ طیارے کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا لیکن یہ سگنلز ایسے نہیں جن کی مدد سے جہاز کے ملبے تک رسائی ممکن ہوسکے۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو ملائیشین ایئرلائن کی ''ایم ایچ 370 '' پرواز تقریباً 40 منٹ بعد ہی لاپتا ہوگئی تھی، طیارے میں عملے کے 11 ارکان سمیت 239 افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق چین سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں