کوئٹہ سے گرفتار خاتون خودکش بمبار سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

ملزمہ کا شوہر اور سسر بھی بلوچ عسکریت پسندوں میں شامل ہیں

(فوٹو : فائل)

سیٹلائٹ ٹاؤن لیڈیز پارک سے گرفتار خودکش حملہ آور خاتون سے متعلق ہوش رُبا انکشافات سامنے آگئے، ملزمہ کا شوہر اور سسر بھی بلوچ عسکریت پسندوں میں شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بھی بی ایل ایف (بلوچ لبریشن فرنٹ) کے عسکری ونگ سے جبکہ سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔ بیباگاربلوچ اور اس کا بھاٸی بی ایل ایف کمانڈر وں کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں۔


یہ پڑھیں : کوئٹہ سے مبینہ خودکش بمبار خاتون گرفتار

ان کمانڈروں میں واحد بخش قمبر بی ایل ایف کا بانی ڈاکٹر اللہ نذر، دلیپ شکاری اور بی این ایم کا چٸیرمین غلام نبی ہیبتان شامل ہیں۔ سال 2016ء میں بیباگار اور اس کا بھاٸی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازع پر لڑاٸی کے نتیجے میں مارے گٸے۔

ملزمہ ماہل کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوٸی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چٸیرمین ہے۔ ماہل کو استعمال کر کے زور دیا گیا کہ وہ بی ایل ایف کے عسکری ونگ کو سپورٹ کرے۔
Load Next Story