عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گے کارکنان کو بھی پہنچنے کی ہدایت
عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے اور کارکنوں کو بھی عدالت پہنچنے کی کال دے دی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دے دی۔
درخواست میں موقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے، ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
دریں اثنا تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی پیشی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔