اسرائیل کے شام پر میزائل حملے 15 افراد جاں بحق

اسرائیلی حملے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے7 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک February 19, 2023
اسرائیل کے شام میں حملے میں 15 افراد زخمی بھی ہوگئے؛ فوٹو: فائل

شام کے دارالحکومت میں اسرائیل کے میزائل حملے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام میں ایران کے کلچر سینٹر کو فضائی میزائل حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک قریبی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں 15 افراد زخمی اور 5 جاں بحق ہوگئے جب کہ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اس حملے میں 15 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہاں سرکاری فوجیں اور عمارتیں زیادہ تعداد میں ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور ممکنہ طور پر نشانہ بھی ایک سرکاری عمارت تھی۔

اسرائیل نے اس سے قبل بھی شام میں ایران کے ٹھکانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں اور پاسداران انقلاب کے اسلحہ خانوں اور تربیت گاہوں پر حملے کیے تھے۔

خیال رہے کہ جنگ زدہ شام میں 6 فروری کو ہولناک زلزلہ آیا تھا۔ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں مجموعی طور پر 46 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 ہزار سے زائد اموات شام میں ہوئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں