بجلی بحران سے نمٹنے کیلیے 4 ارب ڈالرکا منصوبہ

کوئلہ وجنریٹردرآمدکرکے بجلی تیار، تیل پرچلنے والے پلانٹس کوئلے پرمنتقل کیے جائیں گے


APP September 16, 2012
1 ارب ڈالرگردشی قرضے کم کرنے کیلیے استعمال کیے جائیں گے، چوہدری احمد مختار فوٹو : فائل

KARACHI: وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہاہے کہ ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلیے نئے منصوبوں پرعملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے کوئلہ درآمد کرکے بجلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،کوئلہ درآمد کرکے بجلی بنانے سے بجلی کا بحران بھی کم ہوگا اور بجلی کی قیمت بھی کم ہو سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ثمرمبارک مند بہت ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ذریعے تھرکے کوئلے سے بجلی بنانے کیلیے کوشاں ہیں جس کے ابھی خاطر خوا نتائج نہیں آئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلیے نئے منصوبے پرعمل سے ایک سال کے اندر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر 4 ارب ڈالر لاگت آئے گی، ایک ارب ڈالر سے کوئلہ درآمد کیا جائے گا۔

اس کوئلے سے بجلی بنانے کیلیے چین سے جنریٹرز درآمد کرنے کا معاہدہ طے پاچکا ہے، چند ماہ میں جنریٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے، یہ جنریٹرز 2200 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر سرکلر ڈیٹ یا گردشی قرضے کم کرنے کیلیے استعمال کیے جائیں گے جس سے بجلی کی پیداوار بہتر ہوجائے گی۔ احمد مختار نے کہا کہ ایک ارب ڈالر سے تیل سے چلنے والے بجلی گھروں کو کوئلے پر منتقل کیا جائے گا اور ایک ارب ڈالر بجلی کی قیمت کم رکھنے پر صرف کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |