کراچی پولیس آفس میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کی ایک اور فوٹیج سامنے آگئی

دہشت گرد کے پی او کے عقب میں واقع فیملی کوارٹرز سے ہوتے ہوئے عمارت میں پہنچے


Staff Reporter February 19, 2023
فوٹو : رائٹرز

کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج کے مطابق گاڑی میں سوار دہشت گرد شارع فیصل سے ہوتے ہوئے کے پی او پہنچے، پیٹرول پمپ کے نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں کی گاڑی 7 بج کر ایک منٹ پر صدر تھانے کے سامنے سے ہوتے ہوئے کے پی او کے مرکزی گیٹ کے سامنے سے گزری۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے پی او کے عقب میں واقع فیملی کوارٹرز سے ہوتے ہوئے پہنچے جہاں موٹر سائیکل سوار 2 دہشت گردوں نے انہیں کے پی او کی عمارت کی نشاندہی کی۔

مزید پڑھیں؛ کراچی پولیس آفس حملہ کیس، دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار

دہشت گردوں نے گاڑی سے اترنے کے بعد کے پی او کے باہر پارکنگ ایریا میں تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کیا جس کے بعد دہشت گردوں نے مغرب کی نماز ادا کرکے مسجد سے نکلنے والے نائب امام پر فائرنگ کی لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

اسکے بعد دہشت گرد کے پی او اور صدر تھانے کے درمیان گلی سے ہوتے ہوئے کے پی او کے مرکزی گیٹ پر پہنچے جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کر دیا اور کراچی پولیس آفس میں داخل ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں