تحفظ پاکستان بل سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گے اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ(ن) اوراس کی اتحادی جماعتیں بل کو منظورکرچکی ہیں


ویب ڈیسک April 11, 2014
ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی، اے این پی اور پاکستان مسلم لیگ(ق) نے سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے. فوٹو: فائل

لاہور: اپوزیشن جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تحفظ پاکستان بل سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایکپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما بابر غوری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن، عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل اور مسلم لیگ (ق)کے کامل علی آغا سے رابطہ کر کے سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کرنے کی تجویز دی جس پر تمام جماعتوں نے بل کی سخت مخالفت کی یقین دہانی کرائی، مسلم لیگ(ن) اوراس کی اتحادی جماعتیں اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود اس بل کو ایوان زیریں میں اکثریت ہونے کی وجہ سے منظورکرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ بل کے مندرجات میں کہا گیا ہے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کے لیے خصوصی عدالت قائم ہو گی اور ایسے مقدمات کی سماعت تیزی سے کی جائے گی اور اس خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف 15 دن میں سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکے گی۔ بل میں کہاگیا ہے کہ جو شخص ملک کا دشمن ہوگا یا جس شخص سے ملک کوخطرہ ہو اس کے خلاف نئے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، دہشت گردی کے مقدموں کی تفتیش مشترکہ ٹیم کرے گی جبکہ بل کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کو تفتیش کے لئے 90 دن حراست میں رکھا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں