کانگریس نے مودی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی

نریندر مودی کے شادی شدہ ہونے کے اقرار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ جھوٹ بولا، کانگریس کا درخواست میں موقف


ویب ڈیسک April 11, 2014
نریندر مودی 4 انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں لیکن انہوں نے ہر بار خود کو غیر شادی شدہ ہی ظاہر کیا ا۔ فوٹو: فائل

بھارت کی حکمران جماعت کانگریس نے شادی کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر ہندو انتہا پسند رہنما نریندر مودی کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نریندر مودی نے گجرات سے لوک سبھا کی سیٹ کے لیے جمع کرائے گئے عہد نامے میں خود کو شادی شدہ بتایا ہے جب کہ اس سے قبل نریندر مودی نے کسی بھی عہد نامے میں یہ بات نہیں بتائی۔ کانگریس نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ یہ کوئی ذاتی نہیں بلکہ قانونی مسئلہ ہے اور نریندر مودی کے عہد نامے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ جھوٹ بولا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نریندر مودی 4 انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں لیکن انہوں نے ہر بار خود کو غیر شادی شدہ ہی ظاہر کیا اور مودی جلسوں میں کہتے رہے کہ وہ'اکیلا'' ہونے کی وجہ سے بہتر طریقے سے عوامی خدمت کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں