اقتدار نچلی سطح منتقل نہ ہونے تک ملک میں بہتری نہیں آسکتی مفتاح اسماعیل
ملک میں پی ٹی آئی، نون لیگ، پیپلزپارٹی کی حکومت میں بہتری نہیں آئی، سابق وزیر خزانہ
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی، نون لیگ، پیپلزپارٹی کی حکومت میں بہتری نہیں آئی، بہتری اس وقت آئے گی جب اقتدارنچلی سطح تک منتقل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے مفتاح اسما عیل نے پاکستان میں ایک ہزار ارب روپے تعلیم پرخرچ ہوتے ہیں لیکن بہتری نہیں آرہی جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں تعلیم قدرے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اوربلوچستان میں محکمہ تعلیم نوکریاں دینے کیلئے استعمال ہورہے ہیں، پاکستان میں دوسے ڈھائی فیصد بچے ایک لیول اوراولیول سے پاس ہوتے ہیں ، امیرلوگوں کوحکومتوں کے آنے یاجانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قوم کولسانیت سے نکل کرپاکستانی بن کرسوچناہوگا، ری امیجننگ پاکستان کامقصد پاکستان کوسوچنے کی نئی سمت دیناہے، ملک کو نیشنل سیکیورٹی اسٹیٹ کا ذہن بنایااورمعیشت کابراحال کردیا۔
سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کے مسائل حل نہیں ہورہے، افغانستان کے مسائل میں نہیں الجھنا چاہیے، بھارتی حکومت کو پاکستان مخالف سیاست پرووٹ ملتا ہے، بھارت پاکستان سے تجارت میں سنجیدگی نہیں دکھاتا ہے۔