
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے بلاک چار کے قریب اپارٹمنٹ کی لفٹ گرنے کا واقعہ رات گیارہ بجے اُس وقت پیش آیا جب اُس میں دو خواتین سمیت چار لوگ سوار تھے۔
لفٹ بالائی منزل سے سیدھی نیچے کی طرف آگئی جس کے نتیجے میں اندر موجود چاروں لوگ معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے کلفٹن میں ہی قائم نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔