شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے

آلراؤنڈر کی جگہ عظمت اللہ اورکزئی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے


Sports Desk February 20, 2023
آلراؤنڈر کی جگہ عظمت اللہ اورکزئی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

بنگلہ دیشی آلراؤنڈر شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے۔

شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے، وہ فیملی میں ایک ایمرجنسی کی وجہ سے اسکواڈ کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ ان کی جگہ عظمت اللہ اورکزئی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کی پشاور زلمی کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پلے آف میں واپسی متوقع ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں عارضی طور پر پی ایس ایل کو چھوڑ کر جارہا ہوں، میں بہت ہی ضروری فیملی معاملہ ہے، پاکستان میں میرے بہت چاہنے والے اور ان کے سامنے کھیلنا بہت ہی اچھا لگتا ہے، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں دوسرے ہاف میں واپس لوٹ کر پشاور زلمی کو پھر سے چیمپئن بنوانے کی مہم کا حصہ بنوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں