آئی پی ایل کے نام پر پلیئرز سے لاکھوں روپے فراڈ کا انکشاف

انکشاف بھارت کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سابق سربراہ نیرج کمار نے اپنی کتاب میں کیا

انکشاف بھارت کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سابق سربراہ نیرج کمار نے اپنی کتاب میں کیا۔ فوٹو: آئی پی ایل

آئی پی ایل کے نام پر پلیئرز سے لاکھوں روپے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

کوچز اور آفیشلز نے آئی پی ایل یا رنجی ٹیم میں جگہ دلانے کے وعدے پر کرکٹرز سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے، یہ انکشاف بھارت کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سابق سربراہ نیرج کمار نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔


انھوں نے لکھا کہ گراس روٹ لیول پر ایسے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں، نیرج 2015 سے 2018 تک اسے سی یو کے چیف رہے ہیں، ان کی کتاب کا عنوان " اے کوپ ان کرکٹ " ہے۔

انھوں نے اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ میں گزرے تین برسوں کے دوران مجھے اندازہ ہوا کہ فکسنگ کرکٹ میں ہونے والی کرپشن کا صرف ایک قطرے کی مانند ہے۔
Load Next Story