
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے تاہم پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں۔
Brilliant 👏 this is the sanity & maturity that we need to develop in our political discourse. Young political minds showing how 🇵🇰 should be led https://t.co/4KzYNcC66U
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 19, 2023
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا، یوکرین میں جنگ اور عالمی معیشت کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی ہوئے ہیں۔سیلاب نے پاکستانی معیشت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کی ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کی نئی لہر کا سامنا ہے جس کا اثر معیشت پر ہوتا ہے۔ عالمی قرضے مختصر اور طویل مدت کا معاملہ ہوتا ہے۔ پاکستان موجودہ بحران سے جلد نکل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو داعش کے علاوہ کسی سے خطرہ نہیں ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال امریکا اور نیٹو کے افغانستان کو چھوڑ کرچلے جانے کا نتیجہ ہے۔پاکستان نے افغانستان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔