نقیب اللہ قتل کیس راؤ انوار و دیگر کی بریت ہائیکورٹ میں چیلنج

شواہد کو نظرانداز کرکے ملزمان کو بری کیا گیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے، استدعا


کورٹ رپورٹر February 20, 2023
(فوٹو فائل)

نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر کی بریت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

اپیل کی درخواست نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کو بری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، جس میں عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں