برازیل سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتیں 40 ہوگئیں

ساؤ پاؤلو کے گورنر نے پانچ ساحلی شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی


ویب ڈیسک February 20, 2023
برازیل میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی؛ فوٹو: فائل

برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث ساؤ پاؤلو کے گورنر نے پانچ ساحلی شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ٹی وی اور سوشل میڈیا فوٹیجز میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پورے محلے کو پانی میں ڈوبے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکے ساتھ، پہاڑوں پر بنے گھر بھی بہہ گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

ساؤ پاؤلو شہر سے 200 کلومیٹر فاصلے پر واقع ایک ٹاون میں 24 گھنٹوں کے دوران 600 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سیلاب کے باعث ابتک 566 افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی ٹیمیں کئی جگہوں تک نہیں پہنچ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔