طورخم سرحد افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ اہلکار زخمی

بغیر دستاویزات پاکستان میں داخل ہونے والے شخص کو واپس کرنے پر افغان حکام مشتعل ہوگئے اور گزرگاہ بند کردی


ویب ڈیسک February 20, 2023
سرحدی گزر گاہ پر پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں (فوٹو فائل)

طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ ہوئی، جس میں ایک ایف سی اہل کار زخمی ہوگیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزر گاہ پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایک ایف سی اہلکار کے زخمی ہونے کے علاوہ کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ زخمی ایف سی اہل کار کو سی ایم ایچ لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو گزشتہ شام ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا، جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے اور پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

گزشتہ شام ایک افغان شہری نے مریض کےہمراہ سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، ایف سی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس کردیا، جس پر افغان حکام مشتعل ہوگئے اور افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو گزشتہ شام ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں