الیکشن کمیشن کا صدر مملکت سے مشاورت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ

گزشتہ 2 روز میں ایوان صدر کو لکھے گئے خطوط میں اپنا موقف واضح کرچکے ہیں، الیکشن کمیشن

ایوان صدر نہ جانے کا فیصلہ لا ونگ کی تجویز پر کیا گیا:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے مشاورت نہ کرنے کے فیصلے سے ایوان صدر کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے ایوان صدر سیکریٹریٹ کو صدر مملکت سے مشاورت سے انکار کے فیصلے سے خط کے ذریعے باضابطہ آگاہ کردیا۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں ایوان صدر کو لکھے گئے خطوط میں اپنا موقف واضح کرچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے آج (پیر) کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا معاملہ عدالتوں میں زیرسماعت ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورتی عمل میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ایوان صدر نہ جانے کا فیصلہ لا ونگ کی تجویز پر کیا گیا۔ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ بہتر ہے کہ عدالت سے معاملہ نمٹنے کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے۔

 
Load Next Story