اداکارہ زرنش خان نے عمرہ ادائیگی کے بعد پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں

صرف سنا تھا اب دیکھ کر محسوس بھی کرلیا ایسا منظر دنیا میں کہیں نہیں ہے، زرنش خان

زرنش خان کے فینز نے انہیں عمرے کی مبارک باد دی:فوٹو:سوشل میڈیا

اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا سے اپنی پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

سوشل میڈیا پر عمرے کے دوران لی گئی تصاویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ صرف سنا تھا اب دیکھ کر محسوس بھی کرلیا۔ واقعی ایسا مںظر دنیا میں ہے ہی نہیں۔


زرنش خان کا مزید کہنا تھا کہ خانہ کعبہ آ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کتنے بھٹکے ہوئے ہیں۔ دنیا میں آنے کا کیا مقصد ہے کیا فرائض ہیں اسب بھول بیٹھے ہیں۔ بس دنیا کی ہی دوڑ میں ہیں سب۔

زرنش خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی پرانی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔ زرنش کے فینز نے انہیں عمرے کی مبارک باد دیتے ہوئے استقامت کی دعائیں دیں۔ زرنش خان سن یارا، جو تو چاہے اور عشق زہے نصیب جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔
Load Next Story