اسلام آباد میں ایک اور خاتون کیساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی
شور مچانے پر ملزمان نے گاڑی ویرانے میں روکی اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج
وفاقی دارالحکومت میں خاتون کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آ یا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد دوسرے افسوس واقعے میں نوکری دلوانے کی آڑ میں راولپنڈی کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا۔
مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان امجد خان اور عامر زمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔ ملزمان پہلے گاڑی میں بٹھا کر گھماتے رہے اور اسی دوران نازیبا حرکات شروع کر دیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایف نائن پارک اسلام آباد میں اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک
متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق شور مچانے پر ملزمان نے گاڑی ایف 11 میں بنے فلیٹس کی عقبی طرف ویرانے میں روکی اور شور مچانے پر ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گاڑی ہی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد مقابلہ؛ پولیس نے ہلاک ملزمان سے تھانے میں ملاقات کرائی تھی، لواحقین
واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کی تحقیقات کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں زیادتی کے دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے تھے، تاہم ہلاک ملزمان کے لواحقین نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزمان کو قتل کیا ہے جب کہ اس سے قبل پولیس ان کی تھانے میں ملاقات کروا چکی تھی۔