انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا

الیکشن کمیشن صدر کی جانب سے تاریخ کے تعین پر مبنی خط کے نکات اور آئینی اختیار استعمال کرنے کی شق کا جائزہ لے گا


ویب ڈیسک February 20, 2023
(فائل : فوٹو)

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی جانب سے دو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 9 اپریل کو پنجاب اور کے پی میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

یہ پڑھیں : صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کی جانب سے تاریخ کے تعین پر مبنی خط کے نکات اور آئینی اختیار استعمال کرنے کی شق کا جائزہ لے گا جس کے بعد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔

دریں اثنا ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپناکام آئین، قانون اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہے، الیکشن کمیشن کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے رہا، کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کو مکمل غیر جانب دارانہ، بلا خوف و خطر اور آزادانہ طور پر انجا م دیتا ہے، الیکشن کمیشن غیر جانب داری اور شفافیت کے ساتھ صرف وہی امور سرانجام دیتا ہے جو آئین نے تفویض کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں