سونے کی مقامی قیمت میں اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 100 روپے اور 10 گرام قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 124 روپے کی سطح پر آگئی
سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجودد ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1826 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ بڑھے ہیں۔
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 124 روپے کی سطح پر آگئی۔