پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے جیمز نیشم 37 اور روومن پاول 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 19، محمد حارث 18 اور ٹام کویلر-کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دسن شاناکا 16 اور وہاب ریاض 10 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3 جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے افتخار احمد 50 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ کپتان سرفراز احمد 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 2 جبکہ ارشد اقبال اور جیمز نیشم 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔