کلر کہار بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

ابتدائی تفتیش کیمطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ترجمان موٹروے پولیس


ویب ڈیسک February 20, 2023
(فوٹو: اسکرین گریب)

موٹروے پر کلر کہار کے قریب بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 13 افراد شدید اور 31 معمولی زخمی ہوئے، بس 49 سیٹر تھی اور اتنے ہی مسافر بس میں سوار تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ باراتیوں کی بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی، بریک فیل ہونے سے مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے دو کاریں اور ایک شہزور پک اپ بھی زد میں آگئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈی آئی جی موٹروے محمد یوسف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی، اندھیرا ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس اوردیکر ریسکیو ایجنسیوں نے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے، بس کو نکال لیا گیا ہے، موٹروے کی ایک لین بند ہے جبکہ دو لینز پر ٹریفک چل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں