سائفر کی تحقیقات کیلیے اپیلیں سماعت کیلیے مقرر قاضی فائز عیسی سنیں گے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو ان چیمبر اپیلوں پر سماعت کریں گے


کورٹ رپورٹر February 20, 2023
(فوٹو : فائل)

عمران خان کی حکومت کو عالمی سازش کے ذریعے ہٹانے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان حکومت کو بین الاقوامی سازش کے ذریعے ہٹانے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے عمران خان حکومت کو بین الاقوامی سازش کے ذریعے ہٹانے کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : آڈیو لیکس؛ عمران خان کا چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو ان چیمبر اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

اس سے قبل جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کرتے ہوئے واپس چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔ ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ سید طارق بدر اور نعیم الحسن نے سائفر کی تحقیقات کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔

رجسڑار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔ درخواست گزاروں نے رجسڑار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں