وزیراعلیٰ بلوچستان نے قومی گیمز کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی

صوبائی حکومت کی کاوشوں سے 19 برس بعد میگا ایونٹ کا انعقاد بلوچستان میں ہوگا


Sports Reporter February 20, 2023
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 34 ویں قومی گیمز کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ منظوری محکمہ کھیل کی جانب سے ارسال کر دہ سمری پر دی جس کے تحت گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 400 ملین روپے جاری کیے جائیں گے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے اضافی فنڈز کی سمری پر دستخط کردیے۔

عمارتوں کی مرمت کے لئے 106.802 ملین روپے جاری کئے جائیں گے، نیشنل گیمز ممکنہ طور پر مئی 2023 میں منعقد کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل گیمز پاکستان میں کھیلوں کا ایک میگا ایونٹ ہے اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے 19 برس بعد اس کا انعقاد بلوچستان میں ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں