وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی 6 جامعات میں وائس چانسلرز کا تقرر کردیا

وائس چانسلرز کی تقرری 4 سال کی مدت کے لیے ہوگی، نوٹیفکیشن جاری


Safdar Rizvi February 20, 2023
(فائل: فوٹو)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی 6 سرکاری جامعات میں 4 سال کی مدت کے لیے وائس چانسلرز مقرر کردیے۔

سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو کی جانب سے ان تقرریوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آئی بی اے سکھر میں ڈیڑھ سال اور دائود انجینیئرنگ یونیورسٹی میں ایک سال سے زائد عرصے کے بعد مستقل وائس چانسلر تعینات کئے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی بی اے سکھر یونیورسٹی میں این ای ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر آصف شیخ، مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی جامشورو میں اسی جامعہ کے قائم مقام وی سی ڈاکٹر طحہ حسین، دائود انجینیئرنگ یونیورسٹی کراچی میں اروڑ یونیورسٹی کی قائم مقام وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین کا تقرر کیا گیا ہے۔

شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی جامشورو میں ڈاکٹر انیلا بھٹو، بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر میں پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ منگن جبکہ اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ آرکیٹیکچر ڈیزائن اینڈ ہیریٹج میں پروفیسر زاہد حسین کھنڈ کی تقرری کی گئی ہے۔

تمام سربراہوں کی تقرری 4 سال کے لیے کی گئی ہے تاہم فی الحال ٹیکنیکل یونیورسٹی خیرپور میں سربراہ کی تقرری ابھی باقی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کے انتخاب کے لیے قائم تلاش کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ہر جامعہ کے لیے تین تین ناموں کا انتخاب کیا تھا جس کی سمری محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |