پاکستان میں ترسیلاتِ زر کےقانونی ذرائع کے فروغ کے لیے HBL اور ACE Money Transfer کی کامیاب مشترکہ مہم

HBL اور ACE Money Transfer کے اشتراک سے نہ صرف بیرونِ ملک پاکستانیوں نے رقوم وطن بھیجیں بلکہ قیمتی انعام بھی جیتے

HBL اورACE Money Transfer کی جانب سے بیرونِ ملک ترسیلاتِ زر پاکستانی بھیجنے کی شاندار مہم کے تحت لاہور میں خوش نصیب صارف کو نئی ٹویوٹا فارچونر کی چابی پیش کی جارہی ہے۔ اس مہم کے تحت 10 عدد آئی فون 14 پلس بھی انعام میں دیئے گئے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ HBL اورACE Money Transfer

ترقی پذیر ممالک کےلیےبیرونِ ملک سے وصول ہونے والی رقوم ہمیشہ کلیدی اہمیت کی حامل رہی ہیں۔ پاکستان بھی ان ملکوں کی صف میں شامل ہے، جن کے معاشی حالات کی بہتری میں ترسیلاتِ زرانتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عمومی طور پر پاکستان میں بیرونِ ملک سے سالانہ خطیر رقوم وصول ہوتی ہیں جوکہ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بناتی ہیں۔ تاہم سال 2022 کے آخری چند ماہ اور سال 2023 کی ابتدا میں ریکارڈ کی گئی ترسیلاتِ زر کی کمی ملکی معیشت کے لیے ایک حل طلب خطرہ بن چکی تھی، جس کے سدِ باب کے لیے جہاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے خاطرخواہ اقدامات سامنےآئے، وہیں دو معروف اور تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتے مالیاتی ادارے ،ACE Money Transfer اور HBL بھی ایک مرتبہ پھر پیش پیش نظر آئے۔

پاکستان کے سب سے بڑے بینک، HBL اور برطانیہ میں واقع رقوم کی منتقلی کے لیے محفوظ سروسز فراہم کرنے والی ممتاز کمپنی، ACE Money Transfer نے ملک میں ترسیلاتِ زر کے فروغ کے لیے ایک بار پھر مشترکہ مہم کا اعلان کیا۔ اس اشتراکی مہم کے تحت صارفین کو بالکل نئی ٹویوٹا فارچیونزاور 10 عدد آئی فون 14 پلس موبائل انعامات میں دیئے گئے۔ ٹویوٹا فارچیونز کو منتخب کئے گئے ونر کی حوالگی کے لیے لاہور کے مشہور ہوٹل میں ایک انتہائی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جبکہ آئی فون تمام ونرز کو پہلے ہی بیرونِ ممالک ارسال کئے جاچکے ہیں۔



بیرونِ ملک سے پاکستان بھیجی جانے والی رقوم میں رواں سال 19 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ یہاں تک کہ فروری 2023 میں یہ کم ہوتے ہوتے محض 1.9 ارب ڈالر رہ گئیں۔ اس کمی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ممکنہ وجہ یہ رہی کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی حوالہ اور ہُنڈی جیسے دیگر ذرائع کے استعمال کی طرف راغب ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ ترسیلاتِ زر شرح نمو کو بڑھانے کے لیے یہ مہم شروع کی گئی، جس کا مقصد ہے، 'ہنڈی سے انکار، پاکستان سے پیار۔'

اس مہم کے دوران اور تکمیل تک قانونی ذرائع سے وصول ہونے والی رقوم میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور ماہِ مارچ میں مثبت رحجان کے ساتھ ریمیٹینسز2.5326 ارب کی سطح عبور کرتی نظرآئیں۔ یہ اضافہ نہ صرف ملکی معیشت کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے، بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے اپنے محبت کےاظہار میں HBL اور ACE Money Transfer کی مشترکہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔


اس مہم نے برطانیہ، یورپ، کینیڈا،آسٹریلیا اور سوئزرلینڈ میں مقیم پاکستانیوں کے لیےوہ موقع اور پلیٹ فارم فراہم کیا جس کے تحت وہ بہترین ایکسچینج ریٹس پر بیرونِ ممالک سے پاکستان اپنی محنت کی کمائی بھیج پائے۔ اسی کے ساتھ صارفین کو قیمتی انعامات جیتنے کا موقع بھی ملا۔ ان انعامات میں برانڈ نیو ٹویوٹا فارچیونزاور دس عدد آئی فون 14 پلس شامل ہیں۔

پاکستان میں ترسیلاتِ زر کی فراہمی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے، ACE Money Transfer کے سی ای او راشد اشرف نے کہا، ' ہم پاکستان میں HBL کے ساتھ ایک اور انتہائی کامیاب مہم کی تکمیل پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ ملک کو بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کی جو مدد آج درکار ہے، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ اس طرح کے اقدامات بیرونِ ملک پاکستانیوں کو موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ ملک میں جاری بحران میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ریگولیٹڈ چینلز کےفروغ میں ہمارا ساتھ دینے پر ہم تمام صارفین کے مشکور ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ تمام بیرونِ ملک پاکستانی اسی طرح ہمارا ساتھ دے کر باہمی تعاون سے ملکی معیشت کو سہارا فراہم کرتے رہیں گے۔'



HBL میں بین الاقوامی بینکنگ کے سربراہ، فیصل این لالانی نے اس کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ HBL اور ACE Money Transfer کے اشتراک کا بنیادی مقصد ملک میں ترسیلاتِ زر کی شرح نمو کو ممکن بنانا ہے جو کہ Pakistan Remittance Initiative (PRI) کے وژن کے عین مطابق ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کی شرح میں مارچ 2023خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے لیے حکومتِ پاکستان کے اقدامات کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں کا موجودہ باہمی اشتراک کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں کا موجودہ باہمی اشتراک کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اس طرح کے نہ صرف قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے کا عمل ممکن ہوگا، بلکہ ملکی معیشت کو سہارا بھی فراہم ہوگا۔ ہم اس مہم میں انہماک سے حصہ لینے اور اسے کامیاب بنانے پر تمام اوورسیز پاکستانیوں کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی ملکی معیشت میں ہمارا ساتھ دیت ہوئےقانونی ذرائع کے استعمال کو ممکن بنائیں گے۔

دونوں اداروں کی مثالی کاوشوں کی بدولت صارفین اس آفرمیں فراہم کردہ بہترین ایکسچینج ریٹس اور بیش قیمت انعامات، برانڈ نیو ٹویوٹا فارچونزاور 10 نئے آئی فون 14 پلس، سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھرپور اندا زمیں شریک ہوئے اور ترسیلاتِ زر کے قانونی ذرائع کے فروغ میں مدد دیتے ہوئے ملکی معاشی حالات کی بہتری اپنا کردار یقینی بناتے نظرآئے۔

 
Load Next Story