200 آئی فونز کی اسمگلنگ مبینہ کلیرینس میں اے ایف این اور کسٹمز ہلکار ملوث

اے این ایف اہلکار ذوالفقار اور کسٹمز کے اہلکار سلیمان گِل کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک February 20, 2023
—فائل فوٹو

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والی پرواز کے دو مسافروں سے 200 آئی فونز کی اسمگلنگ اور مبینہ کلیرینس میں اے این ایف اور پاکستان کسٹمز کے دو اہلکار بھی ملوث نکلے۔


تفصیلات کے مطابق حکام نے اے این ایف اہلکار ذوالفقار اور کسٹمز کے اہلکار سلیمان گِل کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ قبضے میں لیے گئے آئی فونز کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔


ملزمان عمران طاہر اور فیاض قیمتی موبائل فونز شارجہ سے پاکستان لائے تھے، 200 قیمتی موبائل فونز پی آئی اے کی پرواز پی کے 182 کے ذریعے اسلام آباد لائے گئے۔

اے این ایف و کسٹمز اہلکاروں سمیت دیگر دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ حکام اے این ایف کے مطابق اے این ایف اہلکار ذوالفقار کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ییں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں