ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث اب تک تین افراد جاں بحق اور 680 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 4 منٹ پر آیا جس کے جھٹکے مصر اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے بعد 26آفٹر شاکس بھی آئے جس کے باعظ انطاکیہ اور حاطے میں زلزلے سے کئی مزید عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ میئر حاطے سٹی کا کہنا ہے کہ نئے زلزلے سے بھی کئی لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔
زلزلے بعد سرحدی علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز تیری سے وائرل ہوگئی جس میں زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں کو جھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شام میں زلزلے سے 190افراد زخمی ہوئے۔