لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پنجہ آزمائی کیلیے تیار

سرفراز الیون کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے فکرمند

سرفراز الیون کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے فکرمند۔ فوٹو: پی سی بی

پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرزاور گلیڈی ایٹرز آج پنجہ آزمائی کیلیے تیار ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منگل کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،شاہین آفریدی الیون نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان کو شکست دی تھی مگر دوسرے میں روایتی حریف کراچی کنگز نے 67رنز کے بڑے مارجن سے زیر کرلیا۔

فخرزمان اور مرزا طاہر بیگ بہتر فارم میں ہیں، البتہ مڈل آرڈر میں بیشتر بیٹرز کی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان نظر آرہا ہے،شائی ہوپ تیسرے نمبر پر پرفارم نہیں کرپارہے، دباؤ کے شکار دیگر بیٹرز کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزا اور لیام ڈاسن بھی بڑی اننگز کھیلنے میں مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔


پیسرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان اور ڈیوڈ ویزا کو وکٹیں لینے کے ساتھ رنز کا بہاؤ روکنے کیلیے محنت کرنا ہوگا، اسپنر سکندر رضا کنڈیشنز کا بہتر فائدہ اٹھارہے ہیں مگر لیام ڈاسن گذشتہ میچ میں مہنگے ثابت ہوئے تھے۔

حریف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے آؤٹ کلاس کردیا تھا مگر دوسرے میں کم بیک کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی سنچری کی بدولت 6رنز سے کامیابی حاصل کرلی، تیسرے میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،فتح کے ٹریک پر واپسی کیلیے ٹاپ آرڈر میں جسین روئے،مارٹن گپٹل اور سرفراز احمد میں سے کم ازکم کسی ایک کو بڑی اننگز کھیلنا ہوگی۔

افتخار احمد اور محمد نواز کی سے آل راؤنڈ کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں،محمد حفیظ کو بھی افادیت ثابت کرنے کا چیلنج درپیش ہے،نسیم شاہ اور محمد حسنین تہلکہ خیز کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،قیس احمد کی اسپن بولنگ کا بھی اہم کردار ہوگا۔
Load Next Story