طورخم سرحدی گزرگاہ آج دوسرے روز بھی بند

معاملے کے حل کے لیے آج اسلام آباد میں سفارتی سطح مذاکرات کا امکان

فوٹو : فائل

طورخم سرحدی گزرگاہ آج دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو روز قبل ایک افغان شہری مریض کے ہمراہ بغیر ویزا پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ایف سی حکام نے افغان شہری کو واپس افغانستان بھیج دیا۔


افغان شہری کو واپس بھیجنے پر افغان فورسز نے مشتعل ہو کر سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جبکہ گزشتہ صبح افغان فورسز نے بلا اشتعال ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی جس کے باعث ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا۔

افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر ایف سی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

معاملے کے حل کے لیے آج اسلام آباد میں سفارتی سطح مذاکرات کا امکان ہے۔
Load Next Story