پی ایس ایل8 لنکن بورڈ کا ’ہسرنگا‘ کو این او سی جاری کرنے سے انکار

تین میچوں میں دو ناکامیوں کے ساتھ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں مزید اضافہ


ویب ڈیسک February 21, 2023
تین میچوں میں دو ناکامیوں کے ساتھ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں مزید اضافہ (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وینندو ہسرنگا کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلاٹینم پِک میں چنے گئے سری لنکن اسپنر وینندو ہسرنگا کو بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کے باعث وہ ایونٹ میں فرنچائز کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے 3 میچز میں سے 2 ہار پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ لنکن اسپنر کی عدم شرکت سے ایونٹ میں انکا راستہ مزید دشوار ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کے اہم آل راؤنڈر انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر

قبل ازیں گزشتہ ہفتے کوشل مینڈس کو لنکن کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ لاہور قلندرز نے انکے متبادل کھلاڑی شائی ہوپ اسکواڈ میں جگہ دی۔

دوسری جانب دلچسپ بات یہ ہے کہ بھانوکا راجا پاکسے کو بورڈ نے پی ایس ایل 8 میں شرکت کی اجازت دیدی تھی جو ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں