پاکستان پالیسیوں کے نفاذ سے خواتین کے لیے 73ملین نئی ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے عالمی بینک

خواتین اور مردوں کے درمیان ملازمت کے فرق کو کم کرکے پاکستان 23 فیصد تک جی ڈی پی حاصل کر سکتا ہے، ناجی بن ہیسن


Numainda Express February 21, 2023
خواتین اور مردوں کے درمیان ملازمت کے فرق کو کم کرکے پاکستان 23 فیصد تک جی ڈی پی حاصل کر سکتا ہے، ناجی بن ہیسن۔ فوٹو : فائل

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریباً 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں۔

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریباً 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے مزیدکہا کہ خواتین اور مردوں کے درمیان ملازمت کے فرق کو کم کرکے پاکستان 23 فیصد تک جی ڈی پی حاصل کر سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں