چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی

چیئرمین نیب نے 25 جولائی 2022ء کو عہدے کا چارج سنبھالا تھا، ایک ماہ سے شدید دباؤ تھا، ذرائع


ویب ڈیسک February 21, 2023
(فوٹو فائل)

نیب کے چیئرمین آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان پر ایک ماہ سے شدید دباؤ تھا۔ آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگایا تیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نیب ترامیم نے زیر التوا مقدمات کا دروازہ بند کر دیا ہے، چیف جسٹس

آفتاب سلطان نے 25 جولائی 2022ء کو بطور چیئرمین نیب عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا گیا استعفا منظور کرلیا۔

وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایمان داری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔ وزیراعظم ہاؤس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے اصرار پر وزیراعظم نے ان کا استعفا منظور کیا۔

مزید پڑھیں : دباؤ کے سامنے نہیں جھکا، کسی کیخلاف جھوٹا مقدمہ نہیں چلاسکتا، آفتاب سلطان

واضح رہے کہ نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس بھی زیر سماعت ہے۔ علاوہ ازیں نئے نیب قانون کے مطابق کون سا کیس کہاں ارسال کرنا ہے، آفتاب سلطان نے مختلف بیوروز میں نئے قانون کے مطابق ڈیوٹیز لگا رکھی تھیں۔

مزید پڑھیں: کھربوں روپے کے مقدمات زیر التوا؛ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

علاوہ ازیں نیب ترمیمی ایکٹ چیلنج کرنے کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نیب ترامیم کے بعد عدالت میں زیر سماعت تمام نیب کیسز لارجر بینچ سنے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں