وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پاکستان بار کونسل کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی میں جمعرات کو ن لیگ لائرزونگ کےنائب صدر وقارالحسن جبکہ گزشتہ روز نیب کے وکیل حیدر رضا کوقتل کر دیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک April 11, 2014
کراچی میں جمعرات کومسلم لیگ(ن)لائرز ونگ کےنائب صدر وقارالحسن زیدی جبکہ گزشتہ روز نیب کے وکیل حیدر رضا کوقتل کر دیا گیا۔ فوٹو:نسیم جیمز فائل

GILGIT: وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل نے کراچی میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے باعث آج وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں گزشتہ روز جہانگیر روڈ پرموٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے نیب کے وکیل حیدر رضا کوقتل کر دیا جب کہ جمعرات کو گلشن اقبال بلاک 7 میں فائرنگ کر کے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر وقار الحسن زیدی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں