حکومتی تاش کے پتے بکھرنا شروع چیئرمین نیب کا استعفی پہلی کڑی ہے شیخ رشید

انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے صدر نے اپنا حق ادا کردیا، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک February 21, 2023
صدر کو چاہیےکہ وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں، سابق وزیر داخلہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے حق ادا کردیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا اور قیمتی اشیاء چوری کیں، آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ 23 فروری کو مری جاؤں گا، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی، صدرعارف علوی نے اپنا حق ادا کردیاہے، ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیارہوں، معلوم نہیں انتخابات ہوتےہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ صدر کو چاہیےکہ وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں، کل170ارب کامنی بجٹ60لوگوں نےپاس کیا، ایوان کی کارروائی کےلیے86ارکان کی ضرورت ہوتی ہے، کئی سرکاری اراکین بھی حکومت کےساتھ نہیں، خود حکومت کے اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل لاہور کے عوام نےباہرنکل کرایوان کےستونوں کوہلا دیا ہے، حکومت کی تاش کے پتے بکھرناشروع ہوگئے ہیں، آفتاب سلطان کااستعفی اس کی پہلی کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں50کروڑ سےکم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہےنیب ترامیم پرتاریخی فیصلہ آسکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں