کہیں نہیں لکھا انتخابات کی تاریخ کمیشن دے گا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

کے پی اور پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین کل مشاورت کیلیے طلب

(فوٹو فائل)

خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل اور آٸینی ماہرین کو مشاورت کے لیے کل طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور لاء ونگ کے نماٸندے شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباو کے فیصلہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا، الیکشن کمیشن ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90دن میں الیکشن کروانے کے لیے تیار رہتا ہے۔


اعلامیے کے مطابق آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا، وہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد فوراً الیکشن شیڈول دے کر الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

صدر پاکستان کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد آج کمیشن کے اجلاس میں اس پر تفیصلاً غور کیا گیا، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان کو کل دعوت دی گئی ہے، مشاورت کے لیے دو آئینی و قانونی ماہرین کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 9 اپریل کو کے پی اور پنجاب کی اسمبلیوں کے عام انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story