میکسیکو میں تارکین وطن کی بس کو حادثہ17 ہلاک اور13 زخمی
بس میں وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو ایک سے دوسرے شہر منتقل کیا جا رہا تھا
میکسیکو میں وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں 45 تارکین وطن سوار تھے۔ یہ بس میکسیکو کے جنوبی شہر تاپا چولا سے میکسیکو سٹی آرہی تھی کہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔
خادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 15 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ شدید 15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو نے دوران علاج دم توڑ دیا اور مزید 5 کی حالت نازک بونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ٹریفک حادثے میں محفوظ رہنے والے باقی مسافروں کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا۔ یہ بس ایک پرائیوٹ کمپنی کی ملکیت تھی۔ حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ بس کی تیز رفتاری سامنے آئی ہے۔
میکسیکو میں سڑکوں کی حالت، نا تجربہ کار ڈرائیورز اور غفلت کے بعث ٹریفک حادثات عام ہیں۔