مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ 2اہلکار شہید
دہشت گرد اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کے مطابق دہشت گرد اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، فورسز نے ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی۔
شہید لیویز اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے مستونگ لیویز چیک پوسٹ اور چمن ناکے پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے بلند درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عزم اور حوصلے بلند ہیں، شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔