عمران خان کے بھانجے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج
اہلکار کی جانب سے مقدمہ میں ڈکیتی سمیت 6 دفعات درج کروائی گئی ہیں
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ روز ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے پر 5 نامزد اور 15 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ریس کورس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت ڈکیتی سمیت 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریلی کے شرکاء نے حسان نیازی، احمد خان نیازی کی ایماء پر تشدد کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی
مسلح ملزمان نے سرکاری پستول اور گولیاں چھین لیں، میں نے سرکاری کارڈ بھی دیکھایا اس کے باوجود مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ سابقہ وزیر اعظم کی ہائیکورٹ پیشی پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔