الیکشن کمیشن کراچی کی 6 یوسیز کے پریزائیڈنگ افسران کے وارنٹ جاری

پریزائڈنگ افسران کے نتائج میں جماعت اسلامی کامیاب تھی، ریٹرننگ افسر نے نتائج بدل کر حکومتی امیدوار کامیاب کرائے، وکیل

(فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسلز کی پریزائیڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بلدیاتی الیکشن کے دوران کیماڑی کی 6 یو سیز میں دھاندلی کے کیس کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیے کہ پریزائڈنگ افسران کو جان بوجھ کر پیش ہونے سے منع کیا گیا ہے۔


وکیل کے مطابق پریزائڈنگ افسران کے نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔ ریٹرننگ افسر خود پیش ہوگئے ہیں لیکن پریزائڈنگ افسران کو روکا گیا۔ ریٹرننگ افسر نے نتائج تبدیل کرکے حکومتی امیدواروں کو کامیاب قرار دیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دھاندلی کیس کی سماعت کی اور عدم حاضری پر تمام 6 یونین کونسلز کے پریزائڈنگ افسران کے وارنٹ جاری کر دیے۔

وارنٹ گرفتاری یوسی 8 ماڑی پور ٹاؤن، یو سی 8 میر بہار ٹاؤن، یو سی 7سلطان آباد ماڑی پور، یوسی 5 مچھر کالونی، شیرشاہ کی یوسی 5 اور چنیسر ٹاؤن وارڈ 1 یوسی 4 کے پریزائڈنگ افسران کے جاری کیے گئے ہیں۔
Load Next Story