
مقامی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین کو گیند کی لائن اور لینتھ ٹھیک کرنا پڑے گی، وہ اسٹمپ سے دور گیندبازی کررہے ہیں، انہیں وسیم اکرم کی طرح اسٹمپ میں گیند کو اندر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے شاہین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی پرانی ویڈیوز دیکھنے کی ضرورت ہے، وہ اننگز کے اختتامی اوورز میں یارکر کی کوشش میں فل ٹاس گیندیں کروا رہے ہیں جس سے حریف ٹیم کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: وہاب ریاض نے صائم ایوب کو پاکستان کا مستقبل قرار دیدیا
واضح رہے کہ شاہین الیون کو کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ میچ میں 67 رنز کی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایونٹ میں کنگز کی یہ پہلی فتح تھی، ابتدائی تین میچز میں کراچی کو مسلسل شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔