چیئرمین نیب کے استعفے کے بعد نیب میں اکھاڑ پچھاڑ شروع

پنجاب حکومت نے ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی خدمات مانگ لیں


ویب ڈیسک February 21, 2023
(فوٹو: فائل)

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد نیب میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد نیب میں تبدیلیاں شروع کردی گئی ہیں اور ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی خدمات مانگ لی ہیں، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے علی سرفراز کی خدمات کے لئے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی سرفراز کو پنجاب میں چیئرمین محکمہ ترقی و منصوبہ بندی تعینات کیا جائے گا، علی سرفراز اس سے قبل حمزہ شہبازشریف کے دور میں بھی چیئرمین پی اینڈ ڈی رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں