فردوس جمال کے علاج سے بچنے والی رقم فلاحی اداروں کو دی جائے گی بیٹے کا اعلان
ہمیں اپنے والد کی صحت عزیز ہے اور علاج کے پیسوں سے ہمارے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے، حمزہ فردوس
کینسر کے مرض میں مبتلا پاکستان کے مشہور اداکار فردوس جمال کے بیٹے اعلان کیا ہے کہ والد کے علاج سے بچ جانے والی رقم فلاحی اداروں کو دی جائے گی۔
حمزہ فردوس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے والد کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کی جانب سے اداکار فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دیدیا گیا
انہوں نے واضح کیا کہ والد کے علاج کے لئے جو رقم حکومت کی طرف سے دی گئی ہے وہ سب کے سامنے دی گئی تھی اس لئے اس کے اخراجات بھی سب کے سامنے ہوں گے۔
حمزہ فردوس کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے والد کی صحت عزیز ہے اور علاج کے پیسوں سے ہمارے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے دی گئی ساری رقم والد کے علاج پر خرچ کی جارہی ہے اور اگر اس میں سے کچھ بچ گئی تو وہ فلاحی اداروں کو دے دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سینیئر اداکار فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا
حمزہ فردوس نے بتایا کہ والد کا علاج جاری ہے، مداح ان کے لئے دعائیں جاری رکھیں، انشااللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔